ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کی درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیں،قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹروں کی درخواستیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے شیخوپورہ اور مریدکے کے سعد اللہ ،عبدالقیوم جہانزیب اور دیگر تین درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ڈپلومہ ہولڈر ہیں،قانون کے مطابق ہومیو کلینک چلا رہے ہیں،انکو ہیلتھ کیئر کمیشن رجسٹرد نہیں کر رہا ۔اب انتقامی کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کر دیئے گئے ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کلینک کو ڈی سیل کرنے اور انکی رجسٹرشن کا حکم دیا جائے ۔