لاہورہائیکورٹ نے ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواستیں ڈی ایس ریلوے کو بھجوادیں

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کے ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواستیں ڈی ایس پاکستان ریلوے کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے محمد علی نواز اور دیگر نو درخواستوں پر سماعت کی ۔جن میں موقف اپنایا گیا کہ وہ 15،15 سالوں سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ،طویل عرصہ گزرجانے کے باوجود انہیں ریگولر نہیں کیا جا رہا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے ۔