گوجرانوالہ کے رہائشی علاقے میں لیدر فیکٹریوں کیخلاف درخواستوں پر سیکرٹری ماحولیات کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ کے رہائشی علاقے میں لیدر فیکٹریوں کیخلاف دائر درخواستیں سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے اللہ رکھا اور شفاقت کی درخواستوں پر سماعت کی جن میں موقف اپنایا گیا کہ صدیق صادق ہسپتال کے ارد گرد رہائشی علاقہ ہے جہاں لیدر فیکٹریاں قائم کر لی گئی ہیں ،ان فیکٹریوں کی وجہ سے دھواں اٹھتا ہے ، علاقے میں پالوشن پھیلتی ہے مگر محکمہ ماحولیات اس پر کاروائی نہیں کر رہا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ دھواں پھلانے والی لیدر فیکٹریوں کو بند کرنے کا حکم دیا جائے ۔