Live Updates

عوام کے مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے‘ہاشم ڈوگر

عوام کھلی کچہری میں ذیادہ سے ذیادہ شرکت کرکے اپنے نمائندوں کو اپنی شکایات سے آگاہ کریں‘صوبائی وزیر

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم ، آبادی پر کنٹرول سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئیے حکومت پنجاب ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج قصور کے علاقے میں عوام کے مسائل کی سنوائی کے لئیے لگائی جانے والی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس کھلی کچہری میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کچہری میں آنے والے ہر فردکی شکایت سنی اور مسئلے کے فوری حل کے لئیے احکامات بھی جاری کئیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا کہاس کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کا فوری حل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگ کھلی کچہری میں ذیادہ سے ذیادہ شرکت کرکے عوامی نمائندوں کو اپنی شکایات سے آگاہ کریں تاکہ ان کے ازالے کیلئیے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات