کراچی، غیرقانونی ہائیڈرنٹ میں کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) کراچی کے علاقے گلبرگ میں ہائیڈرنٹ پر کنویں کی کھدائی کے دوران دو مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا، ایک مزدور کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق گلبرگ میں ندی کے قریب واقع غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے ایک کنویں پر مزدور کھدائی کا کام کررہے تھے ۔

کام کے دوران دو مزدور کنوئیں کے اندر اترے تو کرنٹ لگا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے مزدور کی میت اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا ۔ تاہم کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے مزدوروں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔غیر قانونی ہائیڈرنٹ فیڈرل بی ایریا میں پیالا ہوٹل کے قریب کچی آبادی میں واقع ہے ۔ پولیس کے مطابق موٹروں سے پانی میں کرنٹ پھیلا ۔پولیس کے مطابق ہائیڈرنٹ کے کاغذات واٹر بورڈ سے چیک کرائے جائیں گے ، واٹر بورڈ بتا سکے گا ہائیڈرنٹ قانونی ہے یا نہیں ۔علاقہ مکینوں کے مطابق غیرقانونی ہائیڈرنٹ سے انڈسٹریل ایریا کو پانی سپلائی کی جاتا ہے ، تاہم اس ہائیڈرنٹ سے پورا محلہ پریشان ہے ۔ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس نے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو بند کردیا ہے ۔