اکرام سہگل کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین مقرر

جمعہ 18 جنوری 2019 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور دفاعی تجزیہ کاراکرام سہگل کو کے الیکٹرک کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق محکمہ کے بورڈ نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور نئی تقرری کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اکرام سہگل ملک کی معروف کاروباری شخصیت ہیں وہ طیب خان ترین کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین دفاعی تجزیہ کار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔کے الیکٹر کے نئے ترجمان پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں اور16 سال تک پاکستان میں نجی بینک کے بورڈ ممبر رہے ہیں۔اکرام سہگل کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے چیئرمین اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرزکے صدر بھی رہے ہیں۔