چین ارجنٹائن کی 90 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجے گا

جمعہ 18 جنوری 2019 17:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ارجنٹائن اپنی 90 سیٹلائیٹس چین سے خلاء میں بھیجے گا۔چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے مطابق چین ارجنٹائن کی ایک نجی کمپنی کی 90 ارتھ آبزرویشن سیٹلائیٹس کو مرحلہ وار تائی یوان سیٹلائیٹ لانچ سنٹر سے مارچ6 کیریئر راکٹ کے زریعے زمین کے مدار میں بھیجوائے گا جس کے لئے دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں میں ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تمام 90 سیارچوں کے زمین کے مدار پر پہنچنے کے بعد ان کا جھرمٹ تشکیل دیا جائے گا۔ان سیارچوں سے شعبہ زراعت،جنگلات،آئل اور گیس ،فائنانس اور انشورنس کے شعبہ جات کے لئے مدد لی جائے گی۔پہلے مرحلے میں ایک ساتھ 13 سیارچوں کو روانہ کیا جائے گا۔