نیپال نے کھٹمنڈو میں انٹرنیشنل ڈرائے پورٹ کی تعمیر شروع کر دی

جمعہ 18 جنوری 2019 17:30

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) نیپال نے کھٹمنڈو میں انٹرنیشنل ڈرائے پورٹ کی تعمیر شروع کر دی۔جمعہ کو نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کھٹمنڈو کی میونسپلٹی کیرتی پور میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔عالمی ڈرائے پورٹ کو نیپال کی وزارت صنعت ،کامرس اور سپلائیز ،انٹر ماڈل ٹرانسپورٹ ڈولپمنٹ بورڈ کے تعاون سے تعمیر کرے گی جس کے لئے فنڈ ورلڈ بینک فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ ڈرائے پورٹ نیپال سے بھارت اور نیپال سے چین کی تجارت کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ڈرائے پورٹ کو 11.77ہیکٹر رقبے پر 1.48نیپالی روپی(13.3 ملین ڈالر) کی لاگت سے 18 ماہ کی مدت میں تعمیر کیا جائے گا۔اس میں بڑے گوداموں کے علاوہ پارکنگ ایریاز،لیٹیگیشن شیڈز،انتظامی عمارات برائے کسٹمز،قرنٹائن ڈیپارٹمنٹس، بینک اور کسٹمز کلیئرنس جگہیں تعمیر کی جائیں گی ۔پورٹ پر 600کنٹینرز اور 350تک ترکون کے کھڑے ہونے کی گنجائش ہو گی۔اس وقت نیپال اپنی امپورٹ اور ایکسپورٹ کا 55 فیصد کھٹمنڈو سے پانچ گھنٹے کی ڈرائیو کے فاصلے پر واقع بیرگنج ڈرائے پورٹ سے کر رہا ہے۔