Live Updates

نیب کالا قانون ہے،عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے مگر نیب سے کوئی امید نہیں ‘خواجہ سلمان رفیق

یہ پہلی حکومت ہے جو آتے ہی غیر مقبول ہوگئی ،تمام سیاسی جماعتیں قومی مسائل پر آواز بلند کریں‘پنجاب اسمبلی میں غیر رسمی گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 17:55

نیب کالا قانون ہے،عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے مگر نیب سے کوئی امید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نیب کالا قانون ہے،عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے لیکن نیب سے کوئی امید نہیں ، تحریک انصاف جن دعوئوں کے ساتھ حکومت میں آئی وہ صرف دعوے ہی رہ گئے،تمام سیاسی جماعتیں قومی مسائل پر آواز بلند کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف جن دعوئوں کے ساتھ حکومت میں آئی تھی وہ صرف دعوے ہی رہ گئے ہیں،ملک کی معاشی صورتحال ابتر ہے،حکومت کو سی پیک، گوادربندرگاہ اور کراچی موٹروے صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے ،یہ پہلی حکومت ہے جو آتے ہی غیر مقبول ہوگئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ نیب ایک کالا قانون ہے جس میں کوئی دوسری رائے نہیں ،عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید ہے لیکن نیب سے کوئی امید نہیں۔ نیب کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ قومی مسائل پر آواز بلند کریں تاکہ عام آدمی کو اس کا فائدہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات