پی آئی اے انتظامیہ کا ادارے کو سیاسی دبائو سے نکالنے کا عزم

پی آئی اے میں کوئی بھی سیاسی دبائو یا اثر و رسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بھی ملازم اس میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،چیف ایچ آر

جمعہ 18 جنوری 2019 17:59

پی آئی اے انتظامیہ کا ادارے کو سیاسی دبائو سے نکالنے کا عزم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے کو سیاست سے پاک کرنے کافیصلہ کیا ہے کہ اب کسی ملازم نے کوئی سیاسی دبائو یا اثر و رسوخ استعمال کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ادارے کو سیاست سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے، پی آئی اے میں کوئی بھی سیاسی دبائو یا اثر و رسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بھی ملازم اس میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف ایچ آر کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیاہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے میں کچھ ملازمین تبادلہ اور تقرریوں کیلئے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہیں، اب کوئی بھی ملازم سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنا پی آئی اے میں قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے کہاکہ پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورسز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی۔کوئی ملازم براہ راست یا دیگر ذرائع سے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، اگر کسی ملازم کو تحفظات ہیں تو وہ کمیٹی کو انتظامیہ کی کمیٹی کو آگاہ کرے۔

متعلقہ عنوان :