شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ اہل سنت والجماعت کے دوکارکنوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے
جمعہ 18 جنوری 2019 17:59
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین نے اورنگی ٹائون نمبر 14 میں پہاڑی پر ایک کمرہ بنا رکھا تھا جسے وہ استعمال کرتے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رہائشی علاقے میں ایک بیٹھک پر پیش آیا جو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب کی خالی بوتلیں اور ڈسپوزل گلاس برآمد کر لیے۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں، کمرے کے اندر جھگڑے کے دوران گولیاں چلیں۔۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان اہل سنت والجماعت کے مطابق زخمیوں کا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہے ۔زخمیوں کی شناخت مومن خان اور عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔قائدآباد پل کے نیچے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا، جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیامزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.