ورلڈ کپ 2019ء ،پاک بھارت سمیت بڑے میچوں کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف

میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرے کا ٹکٹ 150کے بجائے 3ہزار 280پانڈ میں فروخت ہونے لگا آن لائن ٹکٹ ایکسچینج کمپنی کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا‘ترجمان ورلڈکپ آرگنائزنگ کمیٹی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:03

ورلڈ کپ 2019ء ،پاک بھارت سمیت بڑے میچوں کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) رواں سال شیڈول میگا ایونٹ کے لئے پاک بھارت سمیت بڑے میچوں کی ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹیں فروخت کرنے والی ایک ویب سائٹ پر ورلڈکپ کے مختلف اہم میچز کے ٹکٹ انتہائی مہنگے داموں دستیاب ہیں، انگلینڈ کے آسٹریلیا اور بھارت کے ساتھ میچز کے 115پائونڈ والے چند ٹکٹ تو 12029پائونڈ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں 16جون کو شیڈول میچ کا 150پائونڈ والا ٹکٹ 3ہزار 280پائونڈ میں فروخت ہونے لگا۔ورلڈکپ آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹ ایکسچینج کمپنی کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، قانونی کارروائی کے لئے اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 30مئی کو ہوگا، قانونی رکاوٹوں کے باوجود چیمپئنز ٹرافی میں بھی ٹکٹ بلیک میں فروخت ہوئی تھیں۔