الخلیل ،عباس ملیشیا کی کارروائی ،سینئر فلسطینی صحافی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:03

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران سینئر فلسطینی صحافی 33 سالہ یوسف فقیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عباس ملیشیا نے جنوبی الخلیل میں دورا کے مقام پر صحافی یوسف فقیہ کے گھر پرچھاپہ مارا اور گھر میں توڑپھوڑ کے بعد یوسف فقیہ کو حراست لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

صحافی کے بھائی نوح یوسف نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے اس کے بھائی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلئے۔نوح یوسف نے کہا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے اس کے بھائی کو طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، اس کی گرفتاری اچانک عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :