لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:05

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر حسین شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظور ی کے بعد ججز روسٹر جاری کیا جس پر21 جنوری بروز سوموار سے عمل درآمد ہو گا۔

(جاری ہے)

ججز صاحبان 14 ڈویژن جبکہ 32 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف سیاستدانوں ، بیوروکریٹس سمیت دیگر شخصیات کی نیب کیخلاف درخواستوں کی سماعت کر یں گے، جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس اسجد جاوید انسداددہشت گردی جبکہ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل بنچ قتل کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔