موٹروے پولیس نے گھر سے دور راستہ بھول کر وکیل خان سٹیڈیم کے قریب 70 سالہ بزرگ خاتون اپنے لواحقین سے ملوا دیا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) موٹروے پولیس نے بروقت مدد کرتے ہوئے گھر سے دور راستہ بھول کر وکیل خان سٹیڈیم کے قریب 70 سالہ بزرگ خاتون اپنے لواحقین سے ملوا دیا۔ موٹروے پولیس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 18 جنوری کو وکیل خان سٹیڈیم کے قریب پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایس پی او عابد حسین اور ایس پی او محمدافضل باجوہ نے معمول کی پٹرولنگ کے دوران ایک 70 سالہ بزرگ عورت کو پریشان پایا۔

(جاری ہے)

پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ بزرگ خاتون کا نام بشریٰ بی بی زوجہ ملک محمد بوٹا (مرحوم )ہے اور گھر کا پتہ بھول گئی ہے۔ آفیسران نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی مسجد میںاعلان کرایا اور لوگوںسے پوچھ گچھ کی۔ آفسیران کی بروقت کوششوں سے بزرگ خاتون کے گھر رابطہ ہوا۔ مکمل تحقیقات کے بعد بزرگ خاتون کو ان کے بیٹے کے حوالہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی محمد عالم شنواری نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ افسران اسی طرح اپنی ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں تاکہ عوام کی برقت مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :