چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے پانچ بینچ تشکیل دے دئیے

جمعہ 18 جنوری 2019 18:43

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے پانچ بینچ تشکیل دے دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پرکیلئے پانچ بینچ تشکیل دے دئیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی جانب سے بنائے گئے بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس مقبول باقر،جسٹس منصور علی شاہ، بینچ نمبر دو میں جسٹس عظمت سعید ،جسٹس فیصل عرب ،جسٹس مظہر عالم، بینچ نمبرتین میں جسٹس مشیرعالم ،جسٹس قاضی فائزعیسی، بینچ نمبرچار میں جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ جبکہ بینچ نمبر پانچ میں جسٹس منظور ملک،جسٹس طارق مسود شامل ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمات کی کازلسٹ بھی جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :