بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

جمعہ 18 جنوری 2019 18:47

بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1294ڈالرسے گھٹ کر1286ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ اوردس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی67400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57785روپے پرمستحکم رہی ۔جمعہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔