Live Updates

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا ،عمران خان وعدے پورے کریں گے،دیگرکی سیاست دفن ہوجائے گی، فیصل واوڈا

مہمند ڈیم ہر حال میں بنے گا،کوئی اسے نہیں روک سکتا،پانی کا وزیر ضرور ہوں لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد پانی پہنچانا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے لیکن حد سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کررہاہوں، وفاقی وزیر آبی وسائل

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا ،عمران خان وعدے پورے کریں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے کہا ہے کہ کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا ،عمران خان وعدے پورے کریں گے،دیگرکی سیاست دفن ہوجائے گی، مہمند ڈیم ہر حال میں بنے گا،کوئی اسے نہیں روک سکتا،پانی کا وزیر ضرور ہوں لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد پانی پہنچانا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے لیکن حد سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کررہاہوں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیہ کالونی میں اپنے حلقہ انتخابات کیدورے کے موقع پرمختلف مقامات پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے یو سی چئیر مین کی غیر موجودگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پی پی پی یا کسی بھی جماعت سے کوئی بھی ہو سب کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرتا ہوں ،فیصل واوڈا نے یوسی چئیر مین کے پی ایس سے بازپرس کرتے ہوئے کہاکہ ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے تو باقی دن بھی افسران کو کہیں کہ گھر بیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

میں کمزور وزیر نہیں ہوں یہ بات سن لیں۔علاوہ ازیں اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعدپانی پہنچاناصوبائی حکومت کا معاملہ ہے ، حدسیبڑھ کرکام کرنیکی کوشش کررہاہوں ،علاقہ مکینوں کا شکوہ بجا ہے ،ایم این ایصوبائی حکومت کیتعاون کیبناکچھ نہیں کر سکتا۔انہوں کہ واحد وزیرہوں جو کام کے معاملے پرسندھ حکومت سے بہترمعالات بن رہے ہیں، بہت سارے نہیں تو کچھ کام ہوہی رہے ہیں، مہمندڈیم ہرحال میں بنے گا،کوئی اسے نہیں روک سکتا، سارے پاکستان کیلوگوں سیکہتاہوں ڈیم بننے دو۔

انہو ں نے کہا کہ اربوں روپیکیٹیلی میٹرزتباہ کردیے گئے،چاروں صوبوں میں ٹیلی میٹرزلگاکردیں گے، مرادعلی شاہ نیکہاہم آپ کوکسی کام سینہیں روک رہے، صوبیکیچیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں انکوسپورٹ کروں گا، مرادعلی شاہ میری بات سنیں گے،سندھ جتناآپ کاہیاتنامیراہے عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں جائز چیزیں بھی گرائی جارہی ہیں،ڈی ایم سی کیدفترپرچھاپہ ماراوہاں کوئی نہیں تھا، مخالف سیاسی جماعتوں کا کام سب سے پہلیکرتاہوں اور کرتارہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی باتوں کاجواب ایوان میں دوں گا ۔ فیصل واوڈا نے کہا سیاسی طورپرایک دوسریکواچھابراکہیں گے لیکن کام کریں گے،جتناوزیروفاق کاہوں اتنا ہی پوریپاکستان کاہوں، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نیملک کیعوام سیجھوٹ بولے، سندھ حکومت ہٹانیکی کبھی کوئی بات نہیں کی، روٹی، کپڑا، مکان، گیس، پانی، بجلی ملتی تو حالات بہترہوتے، وزیراعلی سندھ کام کریں، نہیں کیاتوآپ میری طبیعت سے واقف ہیں۔

آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے وزیرآبی وسائل نے کہا کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،عمران خان وعدیپوریکریں گے،دیگرکی سیاست دفن ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کا شکوہ بجا ہے میریپاس جادوکی چھڑی نہیں،تھوڑاوقت دیں پرکام ہوگا بلدیہ میں 2اسکول بنارہاہوں، لڑکوں اورلڑکیوں کیلئیالگ الگ اسکول بنائیجائیں گے، سپریم کورٹ کیفیصلوں کوبائی پاس نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات