کوئٹہ،برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

جمعہ 18 جنوری 2019 19:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 19جنوری کو سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے سہ پہر3بجے تاشام 6بجے بجلی بندہوگی۔ 20جنوری کوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے جناح روڈ، پی ٹی وی (PTV)، ملک پلانٹ، اولڈسمنگلی، سورج گنج بازار، ایم ای ایس(MES)، کیسکو، عالم خان، ایف سی ہسپتال، مالک، کسٹم فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ اسی گرڈکے پی اے ایف (PAF)، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، نواںکلی، کینٹ اوراسٹیڈیم فیڈروں سے ایک بجے دن تا چاربجے شام بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرسے صبح9بجے تا 12بجے دن اور گلستان فیڈرسے سہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 20جنوری کو (بروزاتوار)220KVڈیرہ مرادجمالی گرڈسٹیشن سے نکلنے والے 132KVڈیرہ مرادجمالی ٹرانسمیشن لائن پر ضروری ٹیسٹنگ اور دیگرمرمتی کام کیاجارہاہے اس سلسلے میں ڈیرہ مرادجمالی، روجھان جمالی، اوستہ محمد، جھل مگسی اور 66KVمنجھوشوری گرڈسٹیشنوں سے صبح8بجے تا شام 6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح 21جنوری کو کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈرسے ایک بجے سے تین بجے سہ پہرتک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔