لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف کیساتھ بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں،سردار اختر جان مینگل
بغیر کسی مراعات اور لالچ کے صرف اصولی موقف کے طور پر وفاقی حکومت کی حمایت کی تھی، رکن قومی اسمبلی
جمعہ 18 جنوری 2019 19:34
(جاری ہے)
بی این پی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہمارا موقف اصولی ہے اصولوں کے فیصلے حزب اقتدار کرے یا حزب اختلاف ہم ان کا ساتھ دیں گے حکومت کے حمایتی ہونے کے باوجود جب ہم نے محسوس کیا کہ اپوزیشن کا موقف اصولی ہے تو ہم نے ان کی تائید کی کیونکہ ہم نے محسوس کیا کہ حکومت کے فیصلے منفی ہے اس لیے اپوزیشن کا ساتھ دیا جبکہ آزاد بنچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن کی منفی پہلو کی مخالفت بھی کرینگے۔
سرداراخترجان مینگل نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کی جو حمایت کی تھی وہ بغیر کسی مراعات اور کسی وزارتوں کے حصول کی تھی حالانکہ اسلام آباد میں حالیہ میٹنگ کے دوران ہمیں وزارتوں کی آفر بھی کی گئی لیکن ہمارے نزدیک سب سے اہم مسئلہ بلوچستان کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وفاقی حکومت کی حمایت یا مخالفت کے متعلق بی این پی مینگل کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، جو آئندہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گی اور اس کمیٹی کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی رپورٹ میں ثابت ہوا کہ حکومت ان ادوار میں ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کر رہی ہے تو ہم کیوں حکومت سے علیحدہ ہونگے اور اگر ایسا نہیں تو اس کا فیصلہ بی این پی مینگل کی مرکزی کمیٹی کرے گی جو کہ بااختیار ہے انہوں نے کہا ہمارے نزدیک بلوچستان کا مسئلہ ایک نہیں بلکہ کئی ہیں بالخصوص لاپتہ افراد کا عدم بازیابی سنگین مسئلہ ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے خود کہا تھا کہ آرمی چیف کے پاس اس مسئلے کا حل ہے اگر آپ کے پاس بھی مسئلے کا حل ہے تو بحیثیت چیف ایگزیکٹیو کے وزیراعظم کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے جہاں تک ڈیٹا یا فہرست کی بات ہے تو ہم ان کو دینے کے لئے تیار ہیںجس پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی لسٹ اور ہماری مہیا کردہ فہرست میں تضاد یا فرق ہے تو ہم آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کر بھی بات کرنا چاہتے ہیں لیکن بالآخر اس مسئلے کا حل سیاسی اور منتخب حکومت ہی ڈھونڈ سکتی ہے اور اگر وزیراعظم عمران خان صرف اتنا کہہ دے اس مسئلہ کا اختیار میرے پاس نہیں تو اس کے بارے میں ہم سوچیں گے کہ ہمیں آگے کیا کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.