ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی دورے پر بیرون ملک روانہ

جمعہ 18 جنوری 2019 19:41

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تنظیمی دورے پر بیرون ملک روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری گزشتہ روز علی الصبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے براستہ استنبول کینیڈاکے لئے روانہ ہوئے ،وہ فروری کے آخری ہفتے انڈیا کے دو ہفتے کے تنظیمی دورہ کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔گزشتہ روز ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور،نوراللہ صدیقی،جواد حامد،حافظ غلام فرید سمیت عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے انہیں ائیر پورٹ پر الوداع کہا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے ائیر پورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے ساتھ دکھی انسانیت کے لیے بے مثال جدوجہد کر رہی ہے ،ہماری تحریک عہدوں کی مرہون منت نہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے منہاج القرآن نے سینکڑوں تعلیمی ادارے قایم کیے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلاحی اداروں کا نیٹ ورک قائم کیا، جس سے لاکھوں کروڑوں نفوس مستفید ہو رہے ہیں،ہر قسم کی نفرت، تعصب اور انتہا پسندی سے پاک پاکستان اور عالم اسلام کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، انہوںنے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی استقامت اور کارکنوں کی ان تھک جدوجہد سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل ممکن ہو سکی انشاء اللہ انصاف کے باقی مراحل بھی قانون کے مطابق انجام پائیں گے اور ورثا کو انصاف ملے گا۔