ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کا اجلاس

جمعہ 18 جنوری 2019 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے لبرٹی اے پارکنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہاکہ پائلٹ پروجیکٹ میں گاڑیاں پارک کرنے کا دورانیہ کو مانیٹر کیا جائے اورمال روڈ پر پارکنگ کے حوالے سے بھی انتظامات بہتر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پارکنگ کمپنی کے بورڈ کے معاملات منگل تک طے کر لیے جائیں اورپارکنگ اسٹینڈز اور غیر قانونی اسٹینڈز کی لسٹ اے سی صاحبان کو دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ لبرٹی پارکنگ کی تجزیاتی رپورٹ بنائی جائے اورلاہور پارکنگ کے ریونیو کے متعلق رپورٹ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :