قابض فورسز پر گرینیڈ حملے، بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی اہلکار زخمی

بھارتی فورسز نے جمعہ کو ترال کے علاقے گلشن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی

جمعہ 18 جنوری 2019 20:16

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیر میںنامعلوم افراد نے سرینگر میں بھارتی سینٹرل ریزو پولیس فورس کی گاڑی جبکہ شوپیاں میں بھارتی پولیس کے ایک کیمپ پر گرینڈ داغ دیے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف کی گاڑی کو سرینگر کے علاقے لالچوک میں گھنٹہ گھر کے نزیک جبکہ پولیس کیمپ کو ضلع شویاں کے علاقے گاگران میں گر ینڈ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔

گرینڈحملوںمیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر جموںخطے میں ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں کنٹرول لائن کے نزدیک باوردی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دریں بھارتی فورسز نے جمعہ کو ترال کے علاقے گلشن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔