بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 جنوری 2019 19:28

بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری2019ء) بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح کے علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام کو کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تاحال معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔