سندھ حکومت کو ڈی ریل کریں گے نہ ہی گرائیں گے،کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہے ،فیصل واوڈا

سندھ حکومت ووٹ کے ذریعے آئی اسے تسلیم کرنا چاہئیے،مراد علی شاہ بھائیوں کی طرح ہیں،امید کرتا ہوں صوبے کیلئے بہترین اقدامات کرینگے، وفاوی وزیر

جمعہ 18 جنوری 2019 20:46

سندھ حکومت کو ڈی ریل کریں گے نہ ہی گرائیں گے،کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ سندھ حکومت کو ڈی ریل کریں گے نہ ہی گرائیں گے،ہم سندھ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہے ،سندھ حکومت ووٹ کے زریعے آئی اسے تسلیم کرنا چاہئیے،مراد علی شاہ بھائیوں کی طرح ہیں،امید کرتا ہوں وہ صوبے کے لئے بہترین اقدامات کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ انتخابات بلدیہ ٹان کید ورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ لوگ لسانیت میں بٹے ہوئے ہیں،سب زبانیں بولنے والوں کوایک نظرسے دیکھ رہا ہوں،پرانی غلطیاں ہوئی ہوں تو معافی چاہتا ہوں،میری وزارت کے اندرہرکام شروع ہوامگراسے ادھورہ چھوڑدیا گیا،اب ایسے نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاستدان ملک کودھکیل کر سیاست کرتے رہے اب مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہونگے صرف سیاست نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ اتناعرصہ گزرگیا وزیراعظم کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا،میرے حلقے میں پولیس کے خلاف شکایات میں کمی آئی ہے،پولیس اچھا کام کرے گی تو اسے سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ میراعلاقہ کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے میرے حلقے کا حال موئن جودڑو سے بھی برا ہے۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی پران کا کہنا تھا کہ املاک گرانے کی بجائے اسے قانونی قراردیا جائے۔ انہوں نے اپنی مدد آپ بلدیہ ٹان میں میں 12 آر او پلانٹ ، شلیٹر ہوم اور دستر خوان لگانے کا بھی اعلان کیا۔