خضدار،پولیو ایک موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کیاجائے، امیر فضل اویسی

یہ تب تک ممکن ہے جب تمام اداروں کے سربراہان اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اورمشترکہ حکمت عملی میں اپنا کردار اد اکریں کیونکہ یہ ایک قومی مقصد ہے،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن

جمعہ 18 جنوری 2019 21:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر فضل اویسی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جسے ہر صورت میں ختم کیاجائے اور یہ تب تک ممکن ہے جب تمام اداروں کے سربراہان اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اورمشترکہ حکمت عملی میں اپنا کردار اد اکریں کیونکہ یہ ایک قومی مقصد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں پولیو سے متعلق تشکیل کردہ ڈویژنل ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اس موقع پر نیشنل اسٹاپ آفیسر وزیر اعظم سیکرٹریٹ برائے انسداد پولیومہم ڈاکٹر شفیع دانش نے گزشتہ پولیو مہم اور 21تا24 جنوری 2019کو قلات ڈویژن میں شروع ہونے والے پولیو مہم سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے ا جلاس کو بریفنگ دی اور بتایا کہ قلات ڈویژن میں 4لاکھ 44ہزار966 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوانے کا حدف مقررہے اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی اے ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد حسن رند اے سی ریونیو قلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری اے ڈی سی خضدار عبدالقدوس اچکزئی اے ڈی سی اے سی مستونگ محمد مدثراے ڈی سی لسبیلہ بادل خان دشتی اے سی قلات محمد ایوب مری ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد اقبال زہری ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ایس پی شہید سکند رآباد سوراب منظور احمد بلیدی ایس پی مستونگ عنایت اللہ بگٹی ایس پی آواران کمال خان ڈی ایس پی خضدارمحمد علی کاسی نمائندہ ڈبلیو ایچ اوخضدار ڈاکٹر محمد عمر مینگل نمائندہ ڈبلیو ایچ او قلات ڈاکٹر نصرت اللہ ڈاکٹر ارشاد بلوچ ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خضدارمجیب بلوچ اے سی پی خضدارعبدالغنی مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حمید اللہ بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان ڈی ایچ او سوراب ڈاکٹر عبدالحمید ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر قمراللہ ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی ڈی ایچ او آواران ڈاکٹر نور بخش بزنجو ڈی ایچ او مستونگ ایکسیئن ایریگیشن خضدارشیر محمدنے اجلاس میں شرکت کی ڈپٹی کمشنرز وڈی ایچ اوزنے اپنے اپنے اضلاع میں شروع ہونے والے پولیو مہم کی تیاریوں اور اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے پولیوکے موذی مرض کو قلات ڈویژن سے مکمل ختم کرنے کا عہد کیا ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر فضل اویسی نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم پولیو سے مقابلہ کرکے ان سے نجات حاصل کریںایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پانچ سال سے کم عمر ننھے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکے ہر صورت لگوائیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کو ئی بھی بچہ باقی رہ نہ جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کی از خود نگرانی کریں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر فضل اویسی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح قلات ڈویژن سے بہت جلد موذی مرض پولیو کا خاتمہ کردیا جائے گا حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لئے بھر پور کردار اداکررہی ہے تاہم اس قومی مہم میں علماء کرام بلدیاتی نمائندے میڈیا قلم کاروںکا تعاون ہمیں درکار ہوگا ۔