چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے مقدمے کی سماعت کی

جمعہ 18 جنوری 2019 21:16

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے مقدمے کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنا پہلا مقدمہ میانوالی سے تعلق رکھنے والے سزایافتہ شخص نور محمد کی جانب سے اپنی سزا میں کمی کیلئے دائر درخواست خارج کردی ہے اورکہا ہے کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے جن کا ملزم کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں تھا ،جمعہ کوچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، یادرہے کہ پولیس نے ملزم سے 21 سو گرام چرس برآمد کرکے گرفتارکیاتھا ، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو پانچ اگست 2016ء کو ساڑھے چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ، جس کوہائیکورٹ نے بھی بر قرار رکھا تھا جس کیخلاف ملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ملزم کی جانب سے ضمانت کیلیئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے وقت ملزم سے 2100 گرام چرس کی برآمدگی ہوئی تھی اس کیس میں گواہ بھی سرکاری ملازمین تھے جن کا ملزم کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے اسے سزا سنائی جو ہائی کورٹ نے بھی بر قرار رکھی تھی اس لئے عدالت درخواست مسترد کرتی ہے۔