بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، 3 بھارتی فو جی ہلاک، 2 زخمی ، بھارتی چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا

جمعہ 18 جنوری 2019 21:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور کارروائی میں 3 بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ بھارتی چیک پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ اور کوٹ کھتیرہ کے علاقوں میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کرنے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جوابی کارروائی میں3 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔