کامسیٹس اسلام آباد میں تحقیقی اور جائزہ آرٹیکلز کی تیاری پر ایک سیمینار کا اہتمام

جمعہ 18 جنوری 2019 21:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) کامسیٹس اسلام آباد میں تحقیقی اور جائزہ آرٹیکلز کی تیاری پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے تحقیقی اور جائزہ آرٹیکلز میں فرق، تیاری اور مواد کو جمع کرنے اور پرکھنے کے مختلف اصولوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیقی آرٹیکلز کی طرح جائزہ آرٹیکلز بھی اہمیت کے حامل ہیں، ان کی اہمیت مختلف جگہوں پر مختلف ہو سکتی ہے لیکن افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل سائنسز میں جائزہ آرٹیکلز کا رجحان ابھی کم ہے لیکن معاشرہ میں پائی جانے والی مختلف ناہمواریوں کو اجاگر کرنے کیلئے یہ آرٹیکلز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اپنے ایک جائزہ آرٹیکلز امریکی پولیس کی سیاہ فام باشندوںکے خلاف کارروائیوں کا بھی حوالہ کیا۔ خالد محمود نے کہا کہ آرٹیکلز کی تیاری اور مواد کے جائزہ اور پرکھنے کیلئے اینڈ نوٹ جیسے سافٹ ویئر معاون ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :