صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنرز کی ملاقات

جمعہ 18 جنوری 2019 21:32

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنرز نے جمعہ کو ایوان صدر میں ملاقات کی جو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برداری میں شرکت کے لئے ایوان صدر میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر نے گورنرز کے ساتھ عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور صفائی جیسی سہولیات سمیت عوامی بہبود سے متعلق امور کے بارے تبادلہ خیال کیا۔