سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت کا نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پربرہمی کا اظہار

ملزم جیل میں ہے یا کہیں بھی ای سی ایل نام شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،جسٹس عمرسیال

جمعہ 18 جنوری 2019 21:48

سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پربرہمی کا اظہارکیا ۔جمعہ کوپیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جواب جمع نہ پر عدالت نے برہمی اظہار کیا۔نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ شرجیل میمن جیل میں ہے، کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کررہے ہیں،جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ملزم جیل میں ہے یا کہیں بھی ای سی ایل نام شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شرجیل میمن کا درخواست میں موقف ہے کہ علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتا ہوں۔ نام ای سی ایل سے خارج کرنے کاحکم دیا جائے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے