شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی اکیڈمک کونسل کے 15ویں اجلاس کا انعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 22:08

سکھر۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی اکیڈمک کونسل کا 15واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک پرووائس چانسلر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی، تمام فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان ، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان ، پروفیسرز ، ڈائریکٹراورک، ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈائریکٹر پی جی ایس، کنٹرولر امتحانات اور کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانا ہمارا اولین مقصد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں فیصلے اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر اور اکیڈمک کونسل، سینڈیکیٹ اور سینٹ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر کونسل کے ممبران نے یونیورسٹی کو اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر چلانے پر وائس چانسلر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی میں معیاری تحقیق کے فروغ میں ڈاکٹر پروین شاہ کا کلیدی کردار ہے۔

طویل گفت و شنید کے بعد کونسل نے مختلف فیصلے کئے، کونسل نے ایڈوانس اسٹڈیز اور ریسرچ بورڈ ، بورڈ آف فیکلٹی اور وائس چانسلر کے فیصلوں کی منظوری بھی دی۔ کونسل نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور شعبہ کامرس کو انسٹیٹیوٹ آف کامرس کے طور پر ترقی دینے کی منظوری دی، علاوہ ازیں فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن اور فیکلٹی آف ایجوکیشن میںخصوصی تعلیم کا شعبہ کھولنے اور 4 سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی، بورڈ نے ایڈوانس اسٹڈیز زاور ریسرچ بورڈ کی تجاویز کے مطابق ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 307 محققین کو اسناد تفویض کرنے کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ عنوان :