ویمن ریسرچ اینڈ ریسورس سنٹر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں تین روزہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ

جمعہ 18 جنوری 2019 22:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ویمن ریسرچ اینڈ ریسورس سنٹر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں تین روزہ ’’ فیکلٹی ڈویلپمنٹ ورکشاپ‘‘ منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کو منعقد کروانے کا بنیادی مقصدفیکلٹی ممبران پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا، نئے پیشہ ورانہ رابطوں کو قائم کرنااور ہائیر ایجوکیشن میںریسرچ کو بہتر بنانے سے متعلق تفصلی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ کہا کہ ان ورکشاپس کے ذریعے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران ایک دوسرے سے اپنے تجربات اور مسائل سے متعلق بات چیت کرتے ہیں اور ان کا حل تلاش کر تے ہیں۔ ورکشاپ مختلف سیشن پر مشتمل تھی ۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر،ڈاکٹر شاہینہ ایوب بھٹی، ڈاکٹر سروت رسول، ڈاکٹر مریم اور ڈاکٹر انیلا مقصود اور ان سب نے اپنے انمول علم اور تجربے کا اشتراک کیا کہ کیسے ہم سب مل کر تعلیمی میدان میں ایک مضبوط اور بہترین کردار ادا کرنا ہے ۔ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ورکشاپ فیکلٹی ممبران کو کیئریئر کی ترقی کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔