ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر 24گھنٹے فارمیسز کھلی رہیں گے اور ڈاکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

ٹرینوں میں ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے افراد کے خلاف میں چھ کروڑ روپے کی آمدن وصول کی،ریلوے اسٹیشن پر گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 22:34

ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر 24گھنٹے فارمیسز کھلی رہیں گے اور ڈاکٹرز ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر 24گھنٹے فارمیسز کھلی رہیں گے اور ڈاکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے ۔ ٹرینوں میں ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک ہفتے میں چھ کروڑ روپے کی آمدن وصول کی، یکم فروری سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کیخلاف مزید سخت ایکشن ہوگا ، قوم ریلوے کے ساتھ تعاون کرے ۔

بیس ٹرینیں چلاچکے ہیں اورمارچ میں مزید بیس ٹرینیں چلانے جارہے ہیں، فروری میں ہفتہ خوش اخلاقی منائیں گے ،صفائی پر بھی توجہ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز راولپنڈی ریلوئے استیشن کا دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس موقع پر ریلوے اسٹیشنوں پر فارمیسی شاپس کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ڈاکٹرز کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ فارمیسز24گھنٹے کام کریں گی اور ڈاکٹرز بھی ہر وقت موجودہ رہیں گے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ہم نے بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے اور ایک ہفتے کے دوران چھ کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوئی۔انہوں نے کہاہے ریلوئے کی پٹریوں پر جہاں نماز جنازہ کی جگہ بنا دی گئی ہے اس فارغ کریں گے اور سکولوں کے دروازے بھی پہلے ہی ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جبکہ پٹریوں کے ارد گرد کھیلنے والے بچوں کو بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مارچ میں 20ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں اس کے بعد ٹریک بہت مصروف ہوجائے گا اور مال گاڑیاں بھی ایک سال کے اندر8سی20کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ میری قوم سے التماس ہے کہ ٹرین پر سفر کرنے کے لئے ٹکٹ ضرور لیں اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ریلوئے سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ یکم فروری سے پاکستان ریلوئے اسٹیشنز،کوچز میں صفائی کا آغاز کیا جائے گا اور ہفتہ خوش اخلاق منایا جائے گا جو ریلوئے کا آفیسر یا ملازم خوش اخلاقی سے پیش نہ آئے تو اس کے خلاف برائے ای میل یا سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات درج کروائیں مگر ٹکٹ کے بغیر سفر کرنا قومی جرم ہے ،ابھی ہم جرمانے کر رہے ہیں پھر مزید سختی کریں گے۔

انہوں نے کہاہے کہ فروری سے پاکستان ریلوئے میں تبدیلی دیکھیں گے۔