کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی و حاضری سے استثنیٰ پرفیصلہ محفوظ

ایان علی کو 14مارچ2015کو امریکی ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا

جمعہ 18 جنوری 2019 22:46

کرنسی سمگلنگ کیس: ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی و حاضری سے استثنیٰ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے معروف ماڈل گرل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی تاہم ملزمہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے اور حاضری سے مستقل استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا یاد رہے کہ معروف ماڈل ایان علی کو 14مارچ2015کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر امریکی ڈالر سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کر کے منی لانڈرنگ اور منی سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔