امتحانات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران ، امتحانی عملہ پیپر مارکنگ کے چیک وصول کرسکتے ہیں، محکمہ امتحانات بھکر

جمعہ 18 جنوری 2019 22:55

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) رجسٹرار محکمہ امتحانات ملک حسنین حیدر کھرل نے بتایاہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن(پیک) لاہور کے زیرانتظام ہونے والے سال 2018کے امتحانات پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران ، امتحانی عملہ اور مارکنگ سٹاف کے معاوضہ کی ایک کروڑ سات لاکھ انچاس ہزارچار ننانوے روپے (10749499) کے چیک جاری کردئیے گئے ہیں ،یہ معاوضہ سی ای او ایجوکیشن ،کنٹرولرمحکمانہ امتحانات، ڈی ای اوز،ڈپٹی ڈی ای اوز ،رجسٹرار محکمانہ امتحانات ،سی ٹی ایس سی ہیڈز ،انچارج مارکنگ سنٹرز،سپریٹنڈنٹس،ڈپٹی سپریٹنڈنٹس ،ریذیڈنٹ انسپکٹرز،نگران امتحانی عملہ،سپوٹننگ سٹاف ،ہیڈ ایگزامینر،پیپرمارکر،اسسٹنٹ پیپر مارکر،ایڈمنسٹریشن چارجز،ٹرانسپوٹیشن چارجزکیلئے ہے،انہوں نے کہاکہ تمام ٹیچر اپنے متعلقہ کلسٹر سنٹر اور مارکنگ سنٹرز سے امتحانی معاوضہ اور پیپر مارکنگ کے چیک وصول کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :