Live Updates

اے این ایف کی مختلف کاروائیوں،6خواتین سمیت68 ملزمان گرفتار

3ارب 22کروڑ روپے مالیت کی 2.53ٹن منشیات برآمد،ملزمان کے زیر استعمال 22 گاڑیاںبھی قبضہ میں لے لیں

جمعہ 18 جنوری 2019 23:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے 44مختلف کاروائیوںمیں 3ارب 22کروڑ روپے مالیت کی 2.53ٹن منشیات برآمد کرکی6 خواتین سمیت 68ملزمان کوگرفتارکر لیا اور ملزمان کے زیر استعمال 22 گاڑیاںبھی قبضہ میں لے لیں برآمد شدہ منشیات میں 2326.88 کلو گرام چرس،108کلو گرام افیون، 74.12کلوگرام ہیروئن، 12.095کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن، 7.699کلو گرام ایمفیٹامائن، 132 گرام کوکین، 12 لٹر لیکور، 4436عدد ایسٹیسی زیناکس گولیاں، 91 عدد ایسٹیسی اور 2820 لٹر ممنوعہ کیمیائی مواد شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پروازای کے 613 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے عادل پرویزسکنہ نوشہرہ سی1.958 کلو گرام ایمفیٹامائن برآمد کر کے نشاندہی پر سول ایوی ایشن کے دو ملازمین عبد الحمیدسکنہ پاک پتن اورخرم شہزادسکنہ پشاور کو بھی گرفتار کر لیاجبکہپرواز نمبرپی کے PK-272 کے ذریعے جدہ جانے والے قیصر علی سکنہ صوابی سے 1.6 کلو گرام ایمفیٹامائن،پرواز نمبرپی اے 272جدہ جانے والے محمد شریف سکنہ کراچی سے 1.016 کلو گرام ایمفیٹامائن،مین جی ٹی روڈ جہلم پر واقع بس سٹاپ کے قریب سوزوکی کلٹس کار میں سوارمحمد جسیم سکنہ لاہورسے 4 کلو گرام افیون ، ایف ٹین مرکز اسلام آباد میں واقع لاہور ریسٹورنٹ کے قریب ٹیوٹا ہائی لیکس ڈبل کیبن اور ٹیوٹا الٹس گرانڈے کارمیں سوارنور محمد، خاور خان،زاہد علی، ساکنان خیبر ایجنسی ،آفتاب فخر عالم سکنہ پشاوراورشیر علی سکنہ مردان سی100.8 کلو گرام چرس،سوہاوہ چکوال موڑ مین جی ٹی روڈجہلم کے قریب موٹر سائیکل سوارنصیر احمد بھٹی سکنہ راولپنڈی سے 200 گرام چرس اور موٹر سائیکل سواروںقاسم خان اور محمدساجد سکنہ راولپنڈی سے 2کلوگرام افیون ، ایف ایٹ ون اسلام آباد میں واقع پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب نسان ڈیزی اور ٹیوٹا وٹز میں سوار قاسم علی سکنہ اسلام آبادسے 6.6 کلو گرام چرس، 57 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 50 ایسٹیسی گولیاں برآمد کر لیں جبکہ اسلام آباد کا رہائشی نذیر احمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ای ایٹ ون اسلام آباد کے قریب جناح ایونیو بس سٹاپ کے قریب ہنڈا سوک اورایکوا کارمیں سواروزیر احمد خلیجی اور خان محمد نامی ساکنان اسلام آباد سی11 کلو گرام چرس، 25 گرام کوکین، 25 گرام آئس اور 37 عدد ایسٹیسی گولیاں،ای الیون اسلام آباد میں واقع الائیڈ بینک کے قریب سبحان یونس سکنہ اسلام آبادسے 50 گرام کوکین اور 4 ایسٹیسی گولیاں،جوٹیال بس سٹاپ گلگت کے قریب شبیر احمدسکنہ گلگت سے 550 گرام چرس ،ترکئی ٹول پلازہ مین جی ٹی روڈ جہلم کے قریب شازیہ جاوید سکنہ راولپنڈی اوریاسمین بی بی سکنہ جہلم سے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی،ادھراے ا ین ایف پشاور نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز نمبرای کے سی637 جدہ جانے والے سراج گل سکنہ چارسدہ سے 1760 زیناکس گولیاں برآمد کر کے ملزم کی نشاندہی پر کارخانوں پھاٹک پشاور سے نوید خان اور مجاہدساکنان چارسدہ کو بھی گرفتار کر لیاجبکہ جہانزیب سکنہ سوات سے 2676 زیناکس گولیاں ،پرواز نمبر ایس وی795سے سعودی عرب جانے والے محمد جاوید اور گل زادہ ساکنان چارسدہ سی915 گرام میتھ ایمفیٹامائن ،ٹائون شپ مانسہرہ کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں سواربشیر خان سکنہ مہمند ایجنسی سے 2.4 کلو گرام چرس، موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب مسافر بس میں سوارنسیم اختر اور شاہین اخترساکنان فیصل آبادسے 2 کلو گرام افیون ،ملاکنڈ کے علاقوں درگئی اور سخاکوٹ سے ماجد اللہ، ایاز خان اور نور محمدساکنان ملاکنڈ سے 1.038 کلو گرام چرس اور 12 لٹر لیکور برآمد کرلی، اسی طرح اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پروازٹی کی0715سے لندن جانے والے برطانوی نژاد حفیظ حنیف سے 28.5 کلو گرام ہیروئن ، لاہور سے بذریعہ پرواز نمبرجی ایف 789 بحرین جانے والے سلمان سکنہ پشاورسے 2.080 کلو گرام ایمفیٹامائن،بذریعہ پرواز نمبرایس وی ِ801 جدہ جانے والے ندیم کاشف اور اس کی خاتون ساتھی مسرت شاہین ساکنان اوکاڑہ سی2.470 کلو گرام میتھ ایمفٹا مائن ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پرواز6S-155 سعودی عرب جانے والے رئیس خان سکنہ ہنگوسی1 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ پروازایف زیڈ 324 سعودی عرب جانے والے غلام عباس سکنہ سرگودھاسی1.010 کلو گرام ایمفیٹامائن ،امین پور بائی پاس فیصل آباد پر واقع اٹک پٹرول پمپ کے قریب محمد عاصم سکنہ فیصل آبادسے 1.2 کلوگرام چرس ،واہگہ سپیشل 68 ڈان ٹرین کے پسٹن سلنڈرسے 5.5 کلو گرام ہیروئن ،ڈی جی خان ملتان روڈپر واقع شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب ٹیوٹا کرولا کار میں سوارمحمد بلال اور محمد وسیم اخترساکنان ڈی جی خان 2 کلو گرام ہیروئن ،ڈی جی خان میں واقع چاہ گلاب والا سے موٹر سائیکل سوارمحمد ندیم سکنہ ڈی جی خان سے 2 کلو گرام ہیروئن اور 20 کلو گرام کیمیکل ، تغلاق روڈ ملتان پر واقع سلی خانہ کے قریب محمد عامر سکنہ ملتان سے 3کلو گرام چرس،ڈی جی خان روڈ پر واقع شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب سوزوکی خیبر گاڑی میں سوار علی اصغرسکنہ سرگودھاسی15 کلو گرام چرس ،چلڈرن ہسپتال ملتان کے قریب موٹر سائیکل سوارمحمد کاشف سے 4 کلو گرام چرس ،بھکر میں واقع اسلم کڈز گرامر سکول کے قریب موٹر سائیکل سوارسید اسد عباس بخاری اور کاظم شاہ ساکنان بھکر سے 800 گرام چرس ، بیکن ہائوس سکول سسٹم عسکری بائی پاس ملتان کے قریب عبد الرزاق الیاس نکو اور محمد آصف ساکنان ملتان سے 1.5 کلو گرام چرس، مغل پورہ لاہور سے موٹر سائیکل سوارجاوید اقبال سکنہ لاہورسے 550گرام چرس ،رفعت عامہ بوائز سکول ملتان کے قریب ذیشان، محمد کاشف اور محمد فہیم الیاس بابوساکنان ملتان سے 550 گرام چرس ،جنڈاوالا بھکر کے قریب واقع ڈگری کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار سید کمار اور لیاقت علی نامی سکنہ لکی مروت سے 4.8 کلو گرام چرس ،اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے پرواز نمبرجی ایف 751سے سعودی عرب جانے والے بلاول صدیق سکنہ سیالکوٹ سی7.710 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن ،سکھر میں واقع سبزی منڈی پر چھاپہ مار کر عزیز اللہ اور میر حسن ساکنان نصیر آباد بلوچستان سے 100 کلو افیون اور 97 کلو گرام چرس، سپر ہائی وے کراچی پر واقع ٹول پلازہ کے قریب دو کنٹینرزمیں سوارحیدر خان، شاہ حیات، عطاء الرحمن، عمران خان اور اظہر الدین ساکنان لنڈی کوتل سے مجموعی طور پر 35 کلو گرام ہیروئن ،سپر ہائی وے کراچی پر واقع ٹول پلازہ کے قریب کنٹینرمیں سوار اورنگزیب اور عامر خان ساکنان لنڈی کوتل سی25.2 کلو گرام چرس،الآصف سکوائر سپرہائی وے، کراچی کے قریب ٹیکسی میں سوار یاسر، نرگس اور نیاز محمدساکنان کراچی26.4 کلو گرام چرس، نجی کوریئر آفس کے ذریعے کینڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.120 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی اور اے این ایف کوئٹہ نے پنج پائی کے پہاڑی علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹ ٹیوٹا سنگل کیبن گاڑی سے 2020 کلو گرام چرس،چاغی کی تحصیل نوکنڈی کے علاقے کلی رضا آباد سے 2800لٹر ممنوعہ کیمائی مواد برآمد کر لیا�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات