صوبائی مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت میں 90شاہراہ پر اجلاس

جمعہ 18 جنوری 2019 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر برائے توانائی کی مشترکہ صدارت میں 90شاہراہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور مختلف بنکوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالیسے درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا ۔ قائد اعظم پاور پروجیکٹ اور پنجاب تھرمل پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے فنڈز کی کمی کے پیش نظر چار بڑے بنکوں سے مالی معاونت کی درخواست کی گئی ۔ چاروں بنکوں کے نمائندگان بشمول حبیب بنک،یو بی ایل،نیشنل اور بنک آ ف پنجاب کی جانب سے آ مادگی کا اظہار اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :