Live Updates

ممکن ہے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان پاکستان میں مذاکرات ہوں، شاہ محمود قریشی

پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، آنیوالے دنوں میںروس سے ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، امریکہ سے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں،وزیر خارجہ کا انٹرویو

جمعہ 18 جنوری 2019 23:33

ممکن ہے  امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان پاکستان میں مذاکرات ہوں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان پاکستان میں مذاکرات ہوں، پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہمارے درینہ برادرانہ تعلقات ہیں وہاں پاکستانیوں کی کثیر تعداد آباد ہے اور زر مبادلہ بھیجتے ہیں قطر میں تقریباً ایک لاکھ پاکستانی کھپائے جا سکتے ہیں قطر سے تجارت کے امکانات روشن ہے وزیراعظم کے دورہ قطر میںتجارت سمیت دیگر معاملات پربات چیت ہو گی سعودی عرب اور یمن کے تعلقات میں پ-ڑی برف پگھلی ہے ہماری خواہش ہے کہ قطر اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہوںہم سب کے خیر خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ چین اور ہماری سوچ میں ہم آہنگی ہے سی پیک پر پاکستان اور چین ایک پیج پر ہیں چین اور ہمارے تعلقات بلندیوں کو چھونے والے ہیں جلد ایک خوشخبری آئے گی چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ ڈویلپ ہورہی ہے جلد اکنامک رونز کا قیام عمل میں آئے گا۔

(جاری ہے)

روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری کے روشن امکانات ہیں روس ہماری بہت سے معاملات میں مدد اور معاونت کر سکتا ہے آنے والے دنوں میںروس سے ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوں گے ہمارے امریکہ سے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا اور پاکستان کے کردار کو سراہا زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے میرے مختلف ممالک کے دوروں کو سراہا پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مزاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے بہت سے معاملات پر پاکستان اور امریکہ ایک پیج پر ہیں ہماری کوشش ہے کہ اس معاملے پر بات آگے بڑھے امن ہر فریق کے مفاد میںہے ہم سب کو مل بیٹھ کر سوچنا ہو گا یہ ممکن ہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے مابین پاکستان میںمذاکرات ہوں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات