Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف بیانیہ لیکر آئی ہے، ہم بحثیت سیاسی جماعتوں کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پارٹیوں کی عزت کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اپنی قیادت کے حوالہ سے ریلیف مانگنا اصل مسئلہ ہے، حزب اختلاف آصف زرداری اور نواز کے لئے این آر او کا کہتی ہے ، پی ٹی آئی قومی خزانہ لوٹنے والوں کو نہیں بچا سکتی ،اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے لئے پارلیمنٹ کے فورم پر بحث یا مذاکرات کی ضرورت ہے، گڈ گورننس کو یقینی بناناپی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے

ْوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف بیانیہ لیکر آئی ہے، ہم بحثیت سیاسی جماعتوں کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پارٹیوں کی عزت کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اپنی قیادت کے حوالہ سے ریلیف مانگنا اصل مسئلہ ہے اسی لئے حزب اختلاف آصف زرداری اور نواز کے لئے این آر او کا کہتی ہے تاہم پی ٹی آئی قومی خزانہ لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑ سکتی پارلیمنٹیرینز خود ہی پارلیمنٹ کی عزت بڑھائیں گے تو بڑھے گی اس لئے پارلیمنٹ کے فورم پر بحث یا مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ ہو ، گڈ گورننس کو یقینی بناناپی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ گزشتہ حکومتوں کے منصوبوں میں کرپشن نہیں ہے، گزشتہ دور میں کرمنل منصوبے بنائے گئے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ ان کرمنل منصوبوں کی ایک واضح مثال ہے جس پر تقریبا 400 ارب روپے لگ چکے ہیں جسے پٹڑی پہ رکھنے کے لیے بھی ہر سال 10 ارب روپیہ دینا پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت بھی یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بحثیت ایک جماعت ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں ملک کی اہم سیاسی جماعتیں ہیں اور اگر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نہیں ہو گی تو سیاست قومی نہیں بلکہ گروہی اور علاقائی ہو جائے گی، ہم بحثیت سیاسی جماعتوں کے ان دونوں پارٹیوں کی عزت کرتے ہیں، ان جماعتوں سے مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ اپنی قیادت کے اوپر دائر مقدمات پر ہاتھ ہلکا کرنے کا کہتے ہیں جو ہمیں قابل قبول نہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف ایک بیانیہ لیکر آئی ہے، لوگوں نے ہمیں اقتدار ہی احتساب کے وعدے پر دیا ہے اور ہم عوام سے اپنے تمام وعدے پورے کر رہے ہیںجبکہ اس ضمن میں گڈ گورننس کو یقینی بناناپی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات