گورنمنٹ آف بلوچستان پہلا آل ڈسٹرکٹ نصیرآباد اسپورٹس کلچرل فیسٹول 2019کرکٹ ٹورنامنٹ رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ شہید عبدالغفار کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) گورنمنٹ آف بلوچستان پہلا آل ڈسٹرکٹ نصیرآباد اسپورٹس کلچرل فیسٹول 2019کرکٹ ٹورنامنٹ رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ شہید عبدالغفار کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے شاٹ لگا کر فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی ،قبائلی شخصیت سخی عبدالروف لہڑی ،اے ایس پی فہد کھوسہ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر،ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ،ایم ایس ڈاکڑ ایاز جمالی، سپورٹس آفیسر رحیم بخش جویا سمیت دیگر آفیسران اور اسپورٹس مین نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہیں وہاں ہسپتال ویرا ن ہوجاتے ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اسپورٹس جیسی صحت بخش سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے فنڈز فراہم کیئے ہیں جن کو مدنظر رکھکر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چندکلبوں کو ساما ن دینے کے بجائے ایک منفرد اور معیاری اسپورٹس کلچر فیسٹول کا انعقاد کریں جس میں تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا اور اپنا ٹیلنٹ اجاگرکرنے کا موقع ملے اور یہ یقینا اس طرح کے فیسٹیول یہاں کے کھلاڑیوں کی دیرینہ خواہش تھی نصیرآباد اسپورٹس کلچرل اپنی نوعیت کا ضلع کی سطح پر پہلا ایونٹ ہے جس میں ہم نے کوشش کی ہے کہ تمام کھیل کے رجسٹرڈ کلب وکھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں اس فیسٹیول میں ،بیڈ منٹن ،کراٹے ،ایتھلیٹس ،اور رسہ کشی لوکل سطح کے رویتی کھیل ملاکھڑا ،کبڈی بھی شامل ہیں ان تمام کھیلوں کے مقابلے 10دنوں تک جاری رہیں گے اس کے علاوہ اختتامی تقریب میں میوسیقی ،مشاعرہ اور کتب میلہ بھی ہمارے فیسٹیو ل کا حصہ ہوں گے۔