اپوزیشن اتحاد اپنی کمزوری کی وجہ سے حکومت کے خلاف پاور شو نہیں کر سکتا
مسلم لیگ ن کے کارکن نہ متحد ہے اور نہ ہی کسی تحریک کے لیے منظم، پیپلز پارٹی بھی بڑے لیول پر کوئی ایڈونچر نہیں کر سکتی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 10:59
(جاری ہے)
اس حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع نے اپوزیشن اتحاد کے متعلق ٹاپ سول خفیہ ادارے کے ایک میمو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کو کسی بڑے پاور شو کیلئے عوامی حمایت حاصل ہے اور نہ ہی پاور شو کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔
سول خفیہ ادارے کے میمو کے مطابق ان کی معلومات کومسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیکنڈ لائن ،مقامی قیادت اور انکے کارکنان کی پلس رپورٹس(Pulse Reports) اور سینئر قیادت کے حوالے سے فیلڈ سورس رپورٹس بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہوں نے میمو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جس کی زیادہ جڑیں پنجاب میں ہیں حکومت کے خلاف کسی پاور شو کی پوزیشن میں نہیں جس کی وجہ اس کی سیکنڈ لائن ،مقامی قیادت اور کارکن متحرک ہیں اورنہ کسی تحریک کے لیے منظم ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں چھوٹے مظاہرے کر سکتی ہے لیکن مقامی قیادت اور کارکن بھی کسی ایڈونچر کے لئے جوش وجذبہ نہیں رکھتے ۔ دونوں اپوزیشن جماعتوں کی مقامی قیادت اور کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی اعلی ٰقیادت اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے ان کو سیاسی دنگے فساد میں استعمال کرنا چاہتی ہے جس کے لئے وہ ہرگز تیار نہیں ہیں۔ موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق شریف اور بھٹو خاندان کے صرف چند کچن پارٹی رہنما اس مہم جوئی کی کوشش میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن زمینی حقائق کو نظر میں رکھتے ہوئے بڑوں کو کسی بڑے ایکشن کی کوشش کا مشورہ دینے سے گریزاں ہیں،ان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اپوزیشن اتحاد میں ایک ایسی جماعت ہے جو خیبرپختونخواہ میں غیر معمولی پاور شو کر سکتی ہے لیکن اس سے حکومت کو کوئی بڑی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اپوزیشن اتحاد اگر اسلام آبا د میں کوئی پاور شو کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس میں بڑا حصہ جمعیت علماء اسلام (ف) کا ہو سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.