پیرس میں مردوں کے فیشن ویک جاری ،

معروف ڈیزائنر کی جانب سے اپنے کلیکشنز کی نمائش جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:40

پیرس میں مردوں کے فیشن ویک جاری ،
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کیساتھ ساتھ مردوں کیلئے بھی فیشن شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں بھی پانچ روزہ مینز فیشن ویک جاری ہے جس میں معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز نے اپنا کام متعارف کروایا ہے ۔

فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پرواک کر رہے ہیں۔ایونٹ کے دوران کئی ڈیزائنرز بیگز،جوتے اور ہیٹس سمیت دیگر اسیسیسریز بھی پیش کررہے ہیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔یہ رنگا رنگ ایونٹ 20جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :