18 سالہ حسینہ نے مس بلجیم کا تاج سر پر سجالیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:44

18 سالہ حسینہ نے مس بلجیم کا تاج سر پر سجالیا
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بلجیم کے دار الحکومت برسلزمیں51ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقادکیا گیا،مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنیوالی 30حسینائوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مختلف رائونڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل رائونڈ کیلئے 8 حسینائوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 18سالہElena Castro Suarezنامی حسینہ نے’مس بلجیم2019‘کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا۔مقابلہ حسن میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

متعلقہ عنوان :