سعودی عرب کا جنوبی افریقہ میں تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان

جنوبی افریقہ میں پیٹرو کیمیکل کا ایک کارخانہ بھی بنایا جائے گا،سعودی وزیر توانائی خالد الفاح

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:44

بریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سعودی وزیر توانائی خالد الفاح نے کہاہے کہ سعودی عرب جنوبی افریقہ میں تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریٹوریا میں جنوبی افریقا کے اپنے ہم منصب گیو راڈیبی سے ملاقات میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں تیل صاف کرنیوالا ایک کارخانہ لگانے کے ساتھ پیٹرو کیمیکل کا ایک کارخانہ بھی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ جنوبی افریقا میں سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان میں شامل ہے۔بریٹوریا میں جنوبی افریقہ کے اپنے ہم منصب گیو راڈیبی سے ملاقات میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جلد ہی جنوبی افریقا میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مقصد جنوبی افریقا میں تیل کے وسیع ذخائر مہیا کرنا ہے۔ اس ضمن میں بریٹوریا کی حکومت کی طرف سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔