Live Updates

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے

متعلقہ ادارے ایسے اکاؤنٹس بلاک کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔ ترجمان سپریم کورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 11:34

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2019ء) : ملک کے 26 ویں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ نے ایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ٹویٹر یا فیس بُک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ایسے اکاؤنٹس بلاک کر کے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

یاد رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گذشتہ روز پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چئیرمین سینیٹ، سپریم کورٹ کے موجودہ، سابق ججز ، مختلف ممالک کے عدالتی نظام میں اہم عہدوں پر فائز غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترک سپریم کورٹ کے صدر جسٹس نارین فردی، ناردرن سائپریس عدالت کے صدر جسٹس قاشم نائیجریا بورنو کے جسٹس بی مارولوکر اور بھارتی سپریم کورٹ کے سابق صدر اور سینئرجج مادان بیماراؤ بھی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔ تقریب حلف برداری کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے ساتھی ججز کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا انعقاد کیا ۔

ظہرانے کی اس تقریب میں غیر ملکی مہمان اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار بھی شریک ہیں۔ نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی رہائش گاہ کے باہر بھی ان کو مبارکباد پیش کرنے والے لوگوں کا کافی رش تھا جس کی وجہ سے سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی۔پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20 دسمبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات