ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:45

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 1.4 ین بڑھ کر 186.2 ین (1.7 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 30 یوان بڑھ کر 11660 یوان (1722 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1.2 امریکی سینٹ اضافے کے ساتھ 134.6 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :