دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:56

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 15500کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد6300 کیوسک اور اخراج 6300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد7000کیوسک اور اخراج100کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد6300کیوسک اور اخراج 6300 کیوسک رہا۔

جناح بیراج میں آمد25500کیوسک اور اخراج 25500کیوسک،چشمہ بیراج میں آمد26200کیوسک اوراخراج 27000 کیوسک، تونسہ میں آمد19300کیوسک اور اخراج19300کیوسک، پنجند میں آمد6800کیوسک اور اخراج 6800 کیوسک،گدو میں آمد 10300 کیوسک اور اخراج 5600 کیوسک، سکھر میں آمد4700کیوسک اور اخراج 4700 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد2600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا ۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1433.54فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.882 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1115.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.685 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔