گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وزیر خزانہ کی ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداران ،یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت کو کامیابی پر مبارکباد
امید ہے نئے عہدیداران معیشت کی بحالی، تیز رفتار اقتصادی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے میں حکومت کو بھر پور مدد اور تعاون فراہم کریں گے‘ چوہدری محمد سرور ،عمران اسماعیل اور اسد عمر کے پیغامات
ہفتہ 19 جنوری 2019 12:56
(جاری ہے)
امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران کاروباری برادری کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ اور قومی معیشت کے استحکام میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو 7 فیصد سالانہ جی ڈی پی گروتھ کی ضرورت ہے اور تیز رفتار ترقی کرنے والی قوموں کے ہم پلہ آنے کیلئے ہمیں آئندہ 25 سال تک یہ شرح نمو برقرار رکھنا ہو گی۔
اس کے لئے پاکستان کو مضبوط و مستحکم کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور حکومت کاروباری برادری کو اس ضمن میں ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ کاروباری ماحول کی فراہمی اور صوبے میں کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پنجاب کی حکومت اولین ترجیح ہے۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک کی متحرک قیادت اور علاقائی معیشت میں ان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے چوہدری سرور نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کہ وفاقی حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی غربت اور بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے نئے اداروں کے قیام کی طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقتصادی پالیسیاں کاروباری برادری کی تجاویز کی عکاس ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایف پی سی سی آئی کیسالانہ انتخابات میں یو بی جی کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو سہل بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی مشاورت کے ساتھ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور برآمدات میں اضافہ کے لئے متعدد ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یو بی جی کے مرکزی چیئرمین اور سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک اور ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے گورنر پنجاب، گورنر سندھ اور وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے نیک تمنائوں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ بزنس کمیونٹی متحد ہو کر موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کاروباری ماحول کارکنوں کی صلاحیت کو بڑھانے اور بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا اہم تقاضا ہے کہ ایک خصوصی مراعاتی پیکج دیا جائے تاکہ معیشت ٹیک آف کر سکے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.