جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 22جنوری کو کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کھیلا جائیگا

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:19

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 22جنوری ..
پورٹ الزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔